وہ آدمی جو آپریشن کروا کر مرد سے عورت بنا لیکن پھر کیا خیال آیا کہ دوبارہ مرد بن گیا؟ انتہائی حیران کن کہانی

وہ آدمی جو آپریشن کروا کر مرد سے عورت بنا لیکن پھر کیا خیال آیا کہ دوبارہ مرد ...
وہ آدمی جو آپریشن کروا کر مرد سے عورت بنا لیکن پھر کیا خیال آیا کہ دوبارہ مرد بن گیا؟ انتہائی حیران کن کہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی معاشرے میں جنس تبدیلی معمول کی بات بن چکی ہے جہاں سے مردوں کے سرجری کروا کر عورت اور عورتوں کے مرد بننے کی خبریں گاہے آتی رہتی ہیں۔ تاہم اب ایک ایسی خبر آ گئی ہے کہ سن کر آپ کے ہونٹوں پر بھی مسکراہٹ آ جائے گی۔ میل آن لائن کے مطابق خبر کچھ یوں ہے کہ 60سالہ پیٹر بنیامین نامی ریٹائر ڈ فوجی اہلکار کو بھی لگا کہ اسے مرد نہیں عورت ہونا چاہیے جس کے لیے اس نے نیشنل ہیلتھ سروسز سے رجوع کیا اور وہاں ڈاکٹروں نے فٹا فٹ اس کا آپریشن کر ڈالا اور اسے عورت بنا دیا تاہم آپریشن کے چند گھنٹے بعد ہی اسے لگنے لگا کہ وہ بڑی غلطی کر بیٹھا ہے اور اسے مرد بن کر ہی زندگی گزارنی چاہیے تھی۔
اس پچھتاوے میں مبتلا ہونے کے بعد پیٹر نے این ایچ ایس کے ڈاکٹروں کو موردِ الزام ٹھہرانا شروع کر دیا کہ انہوں نے پیٹر سے بھی زیادہ جلدبازی کی اور اسے سوچنے کا موقع نہیں دیا۔ مگر اب کی پچھتائے ہوت، جب چڑیاں چگ گئیں کھیت کے مصداق پیٹر کئی مہینوں تک خاتون بن کر زندگی گزارتا رہا مگر عورت بننے کا پچھتاوے نے اس کا پیچھا نہ چھوڑا اور اب بالآخر اس نے دوبارہ مرد بن کر زندگی گزارنی شروع کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیٹر کی 31سال کی عمر میں شادی ہوئی تھی اور جنس تبدیل کا خیال اسے اپنی اہلیہ کے انتقال کے بعد آیا۔ اب ایک بار پھر مرد بننے کے بعد اس کا کہنا ہے کہ ”میں پیدائشی طور پر مرد تھا، میں اس وقت ایک مرد ہوں اور ہمیشہ مرد ہی رہوں گا۔مجھے ہم جنس پرست قطعاً نہیں بننا۔عورت بننا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی تاہم میں سمجھتا ہوں کہ ڈاکٹر اگر جلد بازی نہ کرتے تو شاید میں اپنا فیصلہ تبدیل کر لیتا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -