عرب دنیا کا وہ شہر جہاں اتنی گرمی ہوگئی کہ باہر کھلے آسمان تلے بھی اے سی لگادئیے گئے

عرب دنیا کا وہ شہر جہاں اتنی گرمی ہوگئی کہ باہر کھلے آسمان تلے بھی اے سی ...
عرب دنیا کا وہ شہر جہاں اتنی گرمی ہوگئی کہ باہر کھلے آسمان تلے بھی اے سی لگادئیے گئے

  



دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث یوں تو پوری دنیا کا موسم بتدریج گرم ہو رہا ہے مگر قطر میں گرمی اتنی ہو چکی ہے کہ وہاں کھلے میں بھی اے سی لگا دیئے گئے ہیں۔

میل آن لائن کے مطابق 2022ءمیں قطر میں فیفا ورلڈ کپ ہونے جا رہا ہے جس کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں۔ موسم کی شدت کے پیش نظر دیگر تیاریوں کے ساتھ ساتھ سٹیڈیم اور دیگر متعلقہ جگہ پر کھلے آسمان تلے بھی انتظامیہ نے اے سی لگوا دیئے ہیں۔

فٹ بال سٹیڈیمز میں یہ اے سی گزشتہ سال لگائے گئے تھے اور اب ان کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ سٹیڈیمز میں کھلے میں اے سی لگانے کا مقصد کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو گرمی سے بچانا ہے۔ آپ تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح اے سی پلانٹس کے دہانے سٹیڈیم کے اندر کی طرف کھولے گئے ہیں جن سے ٹھنڈی ہوا پورے سٹیڈیم میں پھیلے گی اور پورے ماحول کو ٹھنڈا رکھے گی۔

واضح رہے کہ ان دنوں میں قطر میں درجہ حرارت 46ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے اور آئندہ سالوں میں اس کے مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید : عرب دنیا