گوگل کا نیا موبائل فون، لیکن اس میں ایک فیچر ایسا کہ اب کوئی بھی شوہر اپنی بیگم سے بچ نہ پائے گا

گوگل کا نیا موبائل فون، لیکن اس میں ایک فیچر ایسا کہ اب کوئی بھی شوہر اپنی ...
گوگل کا نیا موبائل فون، لیکن اس میں ایک فیچر ایسا کہ اب کوئی بھی شوہر اپنی بیگم سے بچ نہ پائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل نے اپنی سمارٹ فون سیریز کا نیا ماڈل ’پگزل 4‘ متعارف کروا چکی ہے جس میں ایک ایسا فیچر ہے کہ بیویوں سے بے وفائی کرنے والے شوہروں کی خیر نہیں۔ میل آن لائن کے مطابق چہرے اور آنکھوں کے ذریعے فون ان لاک کرنے کی ٹیکنالوجی تو پہلے آ چکی ہے مگر گوگل کے اس نئے ’پگزل4‘ سمارٹ فون ماڈل میں ایسی خصوصیت ہے کہ بند آنکھوں کے ساتھ بھی ان لاک ہو جاتا ہے۔ گویا اب جب شوہر سو رہا ہو گا تو بیوی اس کی بند آنکھوں کے ذریعے بھی اس کا فون ان لاک کرکے اس کی تلاشی لے سکے گی۔
میل آن لائن کے مطابق پگزل 4کی یہ خصوصیت درحقیقت اس کی خوبی نہیں بلکہ خامی ہے۔ اصل میں کمپنی نے اسے چہرے اورکھلی آنکھوں کے ذریعے ہی ان لاک ہونے کی غرض سے بنایا لیکن اس میں یہ خامی آ گئی اور یہ بند آنکھوں کے ساتھ بھی کھلنے لگا۔ کئی صارفین نے فون میں اس خرابی کی نشاندہی سوشل میڈیا پر کی جس کے بعد گوگل نے اس کا ٹیسٹ کیا اور اس خامی کا اعتراف کر لیا۔ گوگل کی طرف سے پگزل 4کے صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ یہ فون بند آنکھوں کے ساتھ بھی ان لاک ہو سکتا ہے چنانچہ فون کی سکیورٹی سخت رکھیں۔ واضح رہے کہ پگزل 4دو روز قبل متعارف کروایا گیا جس کی قیمت 600پاﺅنڈ (تقریباً 1لاکھ 21ہزار 500روپے)ہے۔