’خان صاحب! ملک میں مڈل کلاس مررہی ہے‘ امریکی اخبار نے وزیراعظم عمران خان کو وارننگ جاری کردی

’خان صاحب! ملک میں مڈل کلاس مررہی ہے‘ امریکی اخبار نے وزیراعظم عمران خان کو ...
’خان صاحب! ملک میں مڈل کلاس مررہی ہے‘ امریکی اخبار نے وزیراعظم عمران خان کو وارننگ جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت نے نئے ٹیکسز کی جو بھرمار کی ہے اس سے عام آدمی کا جینا دوبھر ہو گیا ہے اور اب امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل نے بھی اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے لیے وارننگ جاری کر دی ہے۔ وال سٹریٹ جنرل نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان میں مڈل کلاس مر رہی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے اربوں روپے کے نئے ٹیکس عائد کر دیئے ہیں جس سے سب سے زیادہ ملک کی مڈل کلاس متاثر ہو رہی ہے۔
اخبار لکھتا ہے کہ عمران خان نے پاکستانیوں کو 1کروڑ نوکریاںدینے، سستے گھر مہیا کرنے، بہتر صحت اور تعلیم کی سہولیات دینے کے وعدے کیے تھے اور انہی وعدوں کی وجہ سے عوام نے انہیں وزیراعظم منتخب کیا مگر تاحال ان میں سے کوئی ایک وعدہ بھی پورا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ انہیں پاکستانیوں نے الیکشن میں جو سپورٹ دی تھی اس کا وہ پاکستانیوں پر نئے ٹیکس لگا کر امتحان لے رہے ہیں۔ اس پر مستزاد ڈالر کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے، نئے ٹیکسز کی بھرمار ہے، ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان آیا ہوا ہے۔ یہ ایسے عوامل ہیں جو وزیراعظم عمران خان کے سیاسی پتلے سے ہوا نکال رہے ہیں۔ اگر انہیں اپنی سیاسی ساکھ اور عوام میں مقبولیت بچانی ہے تو انہیں فی الفور اس صورتحال پر غور کرنا ہو گا اور مڈل کلاس، جس پر سب سے زیادہ ٹیکس لگائے گئے ہیں انہیں کچھ ریلیف دینا ہو گا۔