پی ٹی سی ایل کی موجیں لگ گئیں، کتنا منافع کمایا؟ جان کر پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

پی ٹی سی ایل کی موجیں لگ گئیں، کتنا منافع کمایا؟ جان کر پاکستانیوں کو یقین نہ ...
پی ٹی سی ایل کی موجیں لگ گئیں، کتنا منافع کمایا؟ جان کر پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں رواں سال کے پہلے 9ماہ کے دوران کمپنی کے حاصل کردہ ریونیو کی رپورٹ پیش کی گئی۔ ویب سائٹ ’ٹیک جوس‘ کے مطابق اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال کے 30ستمبر کو ختم ہونے والے 9مہینوں میں کمپنی کی آمدنی میں 4.5فیصد اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے ساتھ کمپنی کو 98ارب روپے کی آمدنی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق اسی عرصے میں یوفون کی آمدنی میں 6فیصد سالانہ اور یو بینک کی آمدنی میں سالانہ حیران کن طور پر 50فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم ایک طرف کمپنی کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے تو دوسری طرف اس کے منافع میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ ملک میں افراط زر کا بڑھ جانا اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا کم ہو جانا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کمپنی کے آپریٹنگ پرافٹ میں 15سال اور خالص منافع میں 32فیصد کمی واقع ہوئی۔