پی سی بی نے سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کے بعد ایک خوشخبری بھی سنا دی مگر کیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا ہے تاہم ان کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ عہدے سے الگ کئے جانے کے بعد بھی سابق کپتان کے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری برقرار رہے گی۔
پی سی بی حکام کے مطابق سابق کپتان کی سینٹرل کنٹریکٹ کیٹیگری تبدیل نہیں کی جارہی اور وہ بابرا عظم اور یاسر شاہ کے ساتھ اے کیٹگری میں ہی شامل رہیں گے۔سابق کپتان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کی کرکٹ میں حصہ لے رہے ہیں اور وہ قومی ٹیم کیلئے بھی دستیاب ہیں، اس لئے ان کی کیٹیگری میں تبدیلی کا معاملہ زیر بحث نہیں۔
ریڈ بال کرکٹ فارمیٹ سے آرام لینے والے وہاب ریاض بی کیٹیگری کا حصہ ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا باقاعدہ اعلان کرنے والے فاسٹ باﺅر محمد عامر کو سی کیٹیگری دی گئی ہے۔