”شاہی مہمانوں سے ملنا اعزاز تھا اور پرنس ولیم اصل میں۔۔۔“ مہوش حیات نے شہزادہ ولیم کو کس لقب سے نواز دیا؟

”شاہی مہمانوں سے ملنا اعزاز تھا اور پرنس ولیم اصل میں۔۔۔“ مہوش حیات نے ...
”شاہی مہمانوں سے ملنا اعزاز تھا اور پرنس ولیم اصل میں۔۔۔“ مہوش حیات نے شہزادہ ولیم کو کس لقب سے نواز دیا؟

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ شاہی مہمانوں سے ملنا بہت بڑا اعزاز تھا، ولیم اصل میں پرنس چارمنگ ہیں ، شاہی جوڑے کے دورے سے دنیا کو پاکستان کی مثبت شکل نظر آئیگی نہ کہ وہ جو میڈیا دکھاتاہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے شاہی مہمانوں سے ملاقات کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہی مہمانوں سے ملنا بہت بڑا اعزاز تھا، ولیم اصل میں پرنس چارمنگ ہیں اور وہ اس تقریب کا حصہ بن کر بے حد خوش تھے۔ انہوں نے لکھا کہ امید ہے اس دورے کے بعد دنیا کو پاکستان کی مثبت شکل نظر آئے، نا کہ وہ جو میڈیا دکھاتا ہے۔

مزید : تفریح