تین بہنوں کا ایک شوہر، ان کی زندگی کی ایسی حیران کن کہانی جو آپ نے کبھی نہ سنی ہوگی

تین بہنوں کا ایک شوہر، ان کی زندگی کی ایسی حیران کن کہانی جو آپ نے کبھی نہ سنی ...
تین بہنوں کا ایک شوہر، ان کی زندگی کی ایسی حیران کن کہانی جو آپ نے کبھی نہ سنی ہوگی

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہندو خواتین اپنے شوہر کی لمبی عمر کے لیے ’کروا چوتھ‘ کا ’ورت‘ رکھتی ہیں۔ رواں سال کا کروا چوتھ دو روز قبل 17اکتوبر کو منایا گیا اور اس بار کے کروا چوتھ پر بھارت سے ایک ایسی خبر سامنے آئی کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اس سال بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے شہر چترکوٹ میں تین بہنوں نے اپنے ایک ہی شوہر کے لیے کروا چوتھ کا ورت رکھا۔ چترکوٹ کی کاشی رام کالونی کی رہائشی ان تین بہنوں شوبا، رینا اور پنکی نے ایک ہی شخص کرشنا کے ساتھ شادی کر رکھی ہے۔

تینوں بہنوں کی کرشنا سے شادی کو 12سال گزر چکے ہیں تاہم یہ اب منظرعام پر آئی ہے جب ان تینوں بہنوں کی ایک ساتھ چاند دیکھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اور ساتھ بتایا گیا کہ ان تینوں نے ایک ہی شخص سے شادی کر رکھی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تینوں بہنیں ایک ہی شوہر کے ساتھ بارہ سال سے ہنسی خوشی رہ رہی ہیں اور تینوں کے دو دو بچے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس