رکشہ ڈرائیور نے خاتون کو قتل کردیا، بیٹیوں نے شور مچایا تو ایسا کام کردیا کہ لینے کے دینے پڑ گئے

رکشہ ڈرائیور نے خاتون کو قتل کردیا، بیٹیوں نے شور مچایا تو ایسا کام کردیا کہ ...
رکشہ ڈرائیور نے خاتون کو قتل کردیا، بیٹیوں نے شور مچایا تو ایسا کام کردیا کہ لینے کے دینے پڑ گئے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاوَن میں خاتون کو قتل کرکے خود کو زخمی کرنے والے حملہ آور رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس پی اورنگی کے مطابق رکشہ ڈرائیور شہزاد خاتون کی بیٹیوں کو پک اینڈ ڈراپ پر لے جایا کرتا تھا، ملزم نے خاتون کو تشدد کرکے قتل کیا اور خود بھی زخمی ہوا، جاں بحق خاتون کی شناخت یاسمین کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس پی اورنگی نے مزید بتایا کہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد رکشہ ڈرائیور نے بیٹیوں کے شور مچانے پر خود کو بھی زخمی کرلیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی