شہریار آفریدی جھوٹی پریس کانفرنس کرنا چھوڑ دیں،رانا ثنا اللہ کے کیس میں گواہوں کی جان کو حکومت سے خطرہ ہے:طلال چوہدری

شہریار آفریدی جھوٹی پریس کانفرنس کرنا چھوڑ دیں،رانا ثنا اللہ کے کیس میں ...
شہریار آفریدی جھوٹی پریس کانفرنس کرنا چھوڑ دیں،رانا ثنا اللہ کے کیس میں گواہوں کی جان کو حکومت سے خطرہ ہے:طلال چوہدری

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ شہریار آفریدی جھوٹی پریس کانفرنس کرنا چھوڑ دیں کیونکہ آپ نے اللہ کوجان دینی ہے،رانا ثنا اللہ کے کیس میں گواہوں کی جان کو خطرہ خود حکومت سے ہے کیونکہ وہ جھوٹی گواہی دینے کو تیار نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے جان اللہ کو دینی ہے۔

شہریار آفریدی کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 115دن دن گزرنے کے بعد رانا ثنا اللہ کا الزام 21کلو گرام ہیروئن سے چار کرکے کے پلاٹ پر آ گیا ہے،شہریار آفریدی آپ پریس کانفرنس میں بھی رانا ثنااللہ کے خلاف ثبوتوں والی ویڈیو نہیں پیش کر سکے،شہریار آفریدی واٹس اپ پرپہلے جج تبدیل ہوااور اب کوئی بھی جج آپ کی جھوٹے مقدمے کا جج بننے کو تیار نہیں،دودرجن گواہان میں سے ایک بھی گواہ آج تک عدالت میں پیش نہیں ہو سکا،21 کلوہیروئن سے شروع ہوکر بات اب رانا ثنااللہ کے آمدن سے زائد اثاثوں تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن)خود مطالبہ کررہی ہے کہ جھوٹے مقدمے کا روزانہ بنیاد پر ٹرائل کیاجائے،مسلم لیگ کا مطالبہ ہے کہ اے این ایف کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل ہونا چاہیے جو رانا ثناااللہ کے خلاف آج تک ایک بھی ثبوت نہیں پیش کر سکا،اس بھونڈے اورمضحکہ خیز الزام پر ہی جھوٹے وزیراور اے این ایف کے تفتیشی کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور