وزیر اعظم کشمیر پر ایک تقریر، آدھے گھنٹے اور سیاہ رنگ کی پٹی سے آگے نہیں بڑھے،کل ایبٹ آباد میں ’’آزادی کشمیر مارچ‘‘ ہو گا:قیصر شریف

وزیر اعظم کشمیر پر ایک تقریر، آدھے گھنٹے اور سیاہ رنگ کی پٹی سے آگے نہیں ...
وزیر اعظم کشمیر پر ایک تقریر، آدھے گھنٹے اور سیاہ رنگ کی پٹی سے آگے نہیں بڑھے،کل ایبٹ آباد میں ’’آزادی کشمیر مارچ‘‘ ہو گا:قیصر شریف

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان  کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کشمیر پر ایک تقریر، آدھے گھنٹے اور سیاہ رنگ کی پٹی سے آگے نہیں بڑھے،کل ایبٹ آباد میں ’’آزادی کشمیر مارچ‘‘ ہو گا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق قیادت کریں گے اور آئندہ کے شیڈول کا اعلان کریں گے۔

جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل اور آزمائش سے دوچار ہے،ملک کے عوام پریشان اور سوالیہ نشان ہیں،موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک ایک دلدل میں پھنس گیا ہے،22کروڑ عوام معاشی مشکلات کا شکار ہیں،لوگوں کے چہروں پر مایوسی اور اضطراب ہے،کشمیر پر وزیر اعظم ایک تقریر، آدھے گھنٹے اور سیاہ رنگ کی پٹی سےآگےنہیں بڑھے۔قیصر شریف نےکہاکہ بھارت نےکشمیر پرغاصبانہ قبضہ کررکھا ہےاور76دنوں سے مقبوضہ کشمیرکوعقوبت خانہ بنادیا گیاہے،لوگوں کو خوراک ،ادویات اور پینےکاپانی تک نہیں مل رہا،بیماراورزخمی علاج کے بغیر دم توڑ رہے ہیں،سکول کالجز اور مارکیٹیں بند ہیں اور مقبوضہ کشمیر کی ساری قیادت جیلوں میں ہے،لوگ اپنے مردوں کو گھروں میں دفنانے پر مجبور ہیں،انہیں جنازہ پڑھنے اورقبرستانوں میں جانے تک کی اجازت نہیں،مقبوضہ کشمیر کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہیں، جماعت اسلامی ملک بھر کشمیریوں سے یکجہتی کے بڑے اجتماعات کر رہی ہے، اس سلسلے میں جماعت اسلامی کا آزادی کشمیر مارچ کل  20 اکتوبر بروز اتوار ایبٹ آباد میں  فوارہ چوک سے تھانہ کینٹ ہو گا،امیر جماعت اسلامی سراج الحق قیادت کریں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور