خیبر پختونخوا میں مزید46افراد میں ڈینگی کی تصدیق

خیبر پختونخوا میں مزید46افراد میں ڈینگی کی تصدیق
خیبر پختونخوا میں مزید46افراد میں ڈینگی کی تصدیق

  



پشاور(این این آئی) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید46افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی ہے جسکے بعد پشاور میں سب سے زیادہ 2329 اورخیبر پختونخوا میں مجموعی کیسوں کی تعداد5835تک پہنچ گئی ہے جبکہ 5ہزار657ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتالوں میں علاج معالجہ کے بعد فارغ بھی کیاگیاہے۔

ڈینگی ریسپانس یونٹ کی جانب سے ہفتہ کے روزجاری اعداد وشمار کے مطابق پشاورمیں 16،چارسدہ8، سوات3،بونیر2،دیر لوئیر2،صوابی2،مردان3،ہر ی پور2،کوہاٹ2،لکی مروت 1 اور ڈی آئی خان میں 5نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صو بے کے نجی وسرکاری ہسپتالوں میں 168مریض تاحال زیر علاج ہیں۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور