حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جے یو آئی میں پہلا باضابطہ رابطہ، اہم بریک تھرو ہوگیا

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جے یو آئی میں پہلا باضابطہ رابطہ، اہم بریک تھرو ...
حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جے یو آئی میں پہلا باضابطہ رابطہ، اہم بریک تھرو ہوگیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماءاسلام ف اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹی میں پہلا باضابطہ رابطہ قائم ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولانا عبدالغفور حیدری کو ٹیلیفون کیا ہے جس میں دھرنے کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر طے پایا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی اتوار کی شب 8 بجے پارلیمنٹ لاجز میں مولانا عبدالغفور حیدری کے گھر پر جے یو آئی کی قیادت سے مذاکرات کرے گی۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اگر حکومتی مذاکراتی ٹیم آتی ہے تو ان سے مذاکرات ضرور کریں گے ، دیکھیں گے کہ حکومت کہاں تک ہماری بات سنتی ہے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد