وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزراء اور سرکاری افسروں کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد کر دی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزراء اور سرکاری افسروں کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد ...
وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزراء اور سرکاری افسروں کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد کر دی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار کابڑافیصلہ سامنے آیا ہے ، انہوں نے وزراء اور سرکاری افسران کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائدکردی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے وزرا اور سرکاری افسران کے لیے نئی کفایت شعاری پالیسی جاری کر دی ہے۔وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر جاری کی گئی پالیسی کے مطابق  صوبے کے وزرا، سیکرٹریز اور سرکاری افسران کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے اگست میں پنجاب کے وزراء اور سرکاری افسروں کے بیرون ملک دورے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی منظوری سے مشروط کئے گئے تھے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور