ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 

آپ اپنے معاملات کو ٹھیک کریں بے شمار جگہ غلطیاں ہیں جو آپ کو دکھائی نہیں دیتیں ان کی اصلاح کریں گے تو آج اچھے وقت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 

جولوگ بیمار ہیں وہ صدقہ تو دیں ہی مگر جب تک سچی توبہ سے کام نہیں لیں گے مشکل سے نہیں نکل سکتے آج جلد بازی میں کوئی فیصلہ ہرگز ہرگز نہ کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جن لوگوں نے روز گار کو تبدیل کرنا ہے وہ خود سے جلدی نہ کریں یہ معاملہ اپنے اللہ پاک پر چھوڑ دیں۔ ممکن ہے اس نے موجودہ جگہ پر ہی آپ کے لئے بہتری رکھی ہو۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ جس بات کو لے کر پریشان ہیں اس کو زیادہ ذہن پر سوار مت کریں اللہ پاک پر بھروسہ کریں ہونا تو وہی ہے جو میرے اللہ نے چاہا ہے پھر ہماری کیا مرضی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

صورتحال ان شاءاللہ اب بہتری کی جانب چل پڑی ہے اور اللہ نے چاہا تو سب اچھا ہی ہوگا۔ آپ کی نیت صاف رہی تو وہ بھی آپ کو مل جائے گا جس کی خواہش ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

صحت کا صدقہ دیں یہ خانہ کافی کمزور ہے لاپرواہی بالکل نہیں چلے گی بس آپ کی توجہ ہی بہتری لائے گی ان شاءاللہ آج کسی پریشانی سے نکل سکتے ہیں شام تک۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

جو کرتا ہے وہ اللہ کرتا ہے اور اللہ جو بھی کرتا ہے وہ ٹھیک کرتا ہے بس اس بات کو ذہن میں رکھ کر چلیں گے تو ساری مشکلات و پریشانیاں آسان ہو جائیں گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

حالات اتنے خراب نہیں ہیں جس قدر آپ محسوس کر رہے ہیں اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں کچھ نقصان نہیں ہوگا۔ وقت جیسے تیسے گزر ہی جائے گا بحکم اللہ۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج روز گار کے حوالے سے اچھا دن تو ہے مگر آپ کی جانب سے مسلسل لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اس کو دور کرکے اس اچھے وقت سے فائدہ اٹھا لیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 

آپ جس بھی فکر مندی میں ہیں ان شاءاللہ اس جانب سے اچھی خبریں ہی آئیں گی۔ اس وقت آپ کو صرف اپنے روز گار پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 

جو لوگ کسی طرف سے دوسروں سے امید لگا کر بیٹھے ہیں وہ غلطی پر ہیں اگر امید لگانی ہے تو صرف اپنے اللہ سے لگائیں۔ کوئی بھی شرک والا کام ہرگز ہرگز نہ کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

ایک پرانے معاملے سے نکلنے کی خبر مل سکتی ہے۔ اس وقت آپ کی نیت سب سے اہم رول ادا کرے گی اور دل کے معاملات کو بھی اب قابو  میں رکھنا بے حد ضروری ہے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -