کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر ن لیگ کا موقف بھی آ گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مریم نوازشریف اور کیپٹن صفدر کے ترجمان محمد زبیر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کوشش ہے کہ کیپٹن صفدر کو جلد باہر لے کر آئیں ، سعید غنی سے بات ہوئی ہے وہ بھی معاملے کا پتا چلا رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق محمد زبیر کا کہناتھا کہ جس وقت دروازہ توڑا جا رہاتھا اس وقت کمرے میں مریم نواز بھی تھیں ،ریاست ایسے کرے گی تو ہم میں سے کوئی نہیں بچے گا،کوشش ہے جلد کیپٹن صفدر کو باہر لے کر آئیں ۔کیپٹن صفدر کو مقامی ہوٹل سے گرفتار کیا گیاہے اور ان کے خلاف تھانہ بریگیڈ میں مقدمہ درج کیا گیاہے جبکہ انہیں گرفتاری کے بعد تھانہ عزیز بھٹی منتقل کیا گیاہے ۔
یاد رہے کہ آج صبح سویر کیپٹن صفدر کو کراچی پولیس نے مزار قائد کے تقد س کو پامال کرنے کے الزام میں حراست میں لیاہے ، کیپٹن صفدر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے مریم نواز اور دیگر کارکنوں کے ہمراہ گزشتہ روز مزار قائد پر حاضری دی جہاں وہ نعرے لگواتے رہے ۔