اشتعال انگیزبیانات امن کوآگے نہیں بڑھائیں گے،امریکاافغان مشترکہ اعلامیے پرسختی سے عمل پیراہوناچاہیے،زلمے خلیل زاد

اشتعال انگیزبیانات امن کوآگے نہیں بڑھائیں گے،امریکاافغان مشترکہ اعلامیے ...
اشتعال انگیزبیانات امن کوآگے نہیں بڑھائیں گے،امریکاافغان مشترکہ اعلامیے پرسختی سے عمل پیراہوناچاہیے،زلمے خلیل زاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زادنے کہاہے کہ اشتعال انگیزبیانات امن کوآگے نہیں بڑھائیں گے،معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات امن کوآگے نہیں بڑھائیں گے،امریکا طالبان معاہدے،امریکاافغان مشترکہ اعلامیے پرسختی سے عمل پیراہوناچاہئے۔
امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اپنے بیان میں کہاہے کہ تشددمیں کمی کے عزم کونظراندازنہیں کرناچاہیے،افغان صوبے ہلمندمیں پرتشدد واقعات پردوحہ میں اجلاس ہواہے،فریقین نے تشدد میں کمی پراتفاق کیاہے۔زلمے خلیل زاد کامزید کہنا تھا کہ امن مذاکرات امن کیلئے تاریخی موقع ہیں ضائع نہیں کیاجاناچاہیے۔
واضح رہے کہ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج امریکاطالبان معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہیں۔