کیپٹن صفدر پولیس کی گاڑی میں بیٹھتے ہوئے کیا کہتے رہے ؟گرفتاری کے بعد کی ویڈیو سامنے آ گئی 

کیپٹن صفدر پولیس کی گاڑی میں بیٹھتے ہوئے کیا کہتے رہے ؟گرفتاری کے بعد کی ...
کیپٹن صفدر پولیس کی گاڑی میں بیٹھتے ہوئے کیا کہتے رہے ؟گرفتاری کے بعد کی ویڈیو سامنے آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کیپٹن صفدر کو کراچی کے مقامی ہوٹل سے مزار قائد کے تقدس کو پامال کرنے کے الزام میں آج صبح سویر ے پولیس نے چھاپہ مارکر کر گرفتار کر لیاہے جس کے بعد کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ کیپٹن صفدر ممکنہ طورپر ہوٹل کی پارکنگ میں کھڑے انتظار کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ پولیس اہلکار بھی موجود ہیں تاہم کچھ ہی دیر کے بعد پولیس کی دو گاڑیاں آتی ہیں اور انہیں گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھایا جاتاہے تاہم گاڑی مین بیٹھتے ہوئے کیپٹن صفدر پر اعتماد دکھائی دے رہے تھے اور انہوں نے وہاں موجود لیگی کارکنان کے ہمراہ ” ووٹ کوعزت دو اور مادر ملت زندہ باد ” کے نعرے بھی لگائے ۔ویڈیو میںواضح دیکھا جا سکتاہے کہ کیپٹن صفدر کے چہرے سے نظر آ رہاہے کہ جب انہیں گرفتار کیا گیا تو وہ نیند میں تھے اور انہوں نے سفید رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی ہے ۔
کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی خبر مریم نوازشریف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دی اور بتایا کہ پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑ کر انہیں گرفتار کیا اور وہ بھی اس وقت کمرے میں ہی تھیں ۔

ویدیو دیکھیں:


اس معاملے پر سندھ حکومت کا موقف بھی سامنے آ گیاہے ، صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” کیپٹن ( ر) صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایت پر نہیں ہوئی۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ مزارقائد پر کیپٹن(ر)صفدر نے جو کچھ کیا وہ نامناسب تھا،کراچی پولیس نے کیپٹن صفدر کی جس انداز میں گرفتاری کی وہ قابل مذمت ہے۔سعید غنی نے کہاکہ پولیس کا یہ اقدام PDM کی جماعتوں میں خلیج پیدا کرنے کی سازش کا حصہ ہے جسے ہم ناکام بنائیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -