پی ڈی ایم کی پہلی وکٹ دوسرے ہی اوور میں گر گئی، شہباز گل 

پی ڈی ایم کی پہلی وکٹ دوسرے ہی اوور میں گر گئی، شہباز گل 
پی ڈی ایم کی پہلی وکٹ دوسرے ہی اوور میں گر گئی، شہباز گل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کی پہلی وکٹ دوسرے ہی اوور میں گر گئی۔


معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ مفرور چور نوازشریف نے کراچی جلسے میں خطاب نہیں کیا،یہ اس بات کی جانب اشارہ ہے پی ڈی ایم کو نوازشریف قبول نہیں ،ان کاکہنا ہے کہ ابھی تو مزید وکٹیں گرنا باقی ہیں، رسوائی اور ذلت پی ڈی ایم کامقدر۔