سندھ پولیس کے اعلیٰ افسر کے گھر رات چار بجتے کس نے گھیراﺅ کیا ؟ کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے بعد صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا 

سندھ پولیس کے اعلیٰ افسر کے گھر رات چار بجتے کس نے گھیراﺅ کیا ؟ کیپٹن صفدر کی ...
سندھ پولیس کے اعلیٰ افسر کے گھر رات چار بجتے کس نے گھیراﺅ کیا ؟ کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے بعد صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں گزشتہ روز پی ڈی ایم نے سیاسی شو کیا لیکن صبح کا آغاز ن لیگ کیلئے کچھ اچھا نہ رہا اور کیپٹن صفدر مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے الزام میں گرفتار ہو گئے ۔
کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے بعد اب سینئر صحافیوں اور سیاستدانوں کی جانب سے مختلف رائے کا اظہار کیا جارہاہے تاہم پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اس تاثر کو زائل کر دیاہے کہ اس گرفتاری کے پیچھے سندھ حکومت کا ہاتھ ہے ۔
اس معاملے پر ڈان نیوز کے سینئر صحافی مبشر زیدی بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے بیگ گراﺅنڈ میں ہونے والی چیزوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ ”سندھ پولیس کے اعلیٰ ترین افسر کو صبح چار بجے ان کے گھر کا گھیراو کیا گیا اورا سے اٹھایا گیا ، ان پر پرچہ درج کرنے کا کہا گیا اور اس کے آرڈر کے بعد اس کو چھوڑا گیا۔اب یہ مت پوچھنا کہ کس نے اٹھایا۔“


ا سے قبل سینئر صحافی نے حامد میر نے علی زیدی کے ٹویٹ سے ہی کیپٹن صفدر کی گرفتاری کروانے والوں کا سراغ لگایا اور ری ٹویٹ کے ساتھ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”وفاقی وزیر علی زیدی صاحب نے ساری کنفیوژن دور کر دی، کیپٹن صفدر کی گرفتاری آئی جی سندھ کے حکم سے ہوئی یہ بات صوبائی حکومت کو پتہ نہیں تھی لیکن ایک وفاقی وزیر کو پتہ چل گئی اس لئے کہ سندھ کے آئی جی کا کنٹرول وفاقی حکومت کے پاس ہوتا ہے اب واضح ہو گیا یہ گرفتاری کس نے کرائی ؟۔“

مزید :

قومی -