مزارقائد کی دانستہ بے حرمتی کامنطقی انجام کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری ہی تھا،فیاض الحسن چوہان کا بیگم صفدر کو بھی گرفتار کرنے کامطالبہ

مزارقائد کی دانستہ بے حرمتی کامنطقی انجام کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری ہی ...
مزارقائد کی دانستہ بے حرمتی کامنطقی انجام کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری ہی تھا،فیاض الحسن چوہان کا بیگم صفدر کو بھی گرفتار کرنے کامطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ مزارقائد کی دانستہ بے حرمتی کامنطقی انجام کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری ہی تھا،فیاض الحسن چوہان نے بیگم صفدر کو بھی مزارقائد کی بے توقیری پر گرفتار کرنے کامطالبہ کردیا۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ مریم نے عدالتوں،عوام سے ذلت و رسوائی کے بعد اپنا،اپنے والد، خاندان کانام”ووٹ “رکھ لیاہے،مریم ہر جگہ ذلت کاازالہ کرنے کیلئے ”ووٹ کو عزت دو“کی منتیں، ترلے، غزلیں پڑھ رہی ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ قوم منتظر تھی شاید تقریر سے پہلے بیگم صفدر اس قبیح فعل پر شرمندہ ہوکر معافی مانگیں گی ،کئے ہفتے سے پیشگوئی کررہاہوں،م کا کھل کر کھیلنان اور شین لیگ کاستیاناس کر دے گا۔