ڈکیتی کے دوران شوہر اور بچوں کو چارپائی سے باندھ کر 2مسلح ڈاکوئوں نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
خانیوال (ویب ڈیسک) ڈکیتی کے دوران شوہر اور بچوں کو چارپائی سے باندھ کر 2مسلح ڈاکوئوں نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور جاتے ہوئے سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، اعلیٰ حکام کے نوٹس کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کرلیا جبکہ خاتون میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا‘ڈی پی او نے متاثرہ خاندان کو حفاظت فراہم کرنے کیلئے ہدایات جاری کردیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق تھانہ سرائے سدھو کی حدود موضع باگڑ سرگانہ ٹیڈی پل کے قریب آٹھ مسلح ڈاکو محمد اقبال نوناری کے گھر ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئےاور اس کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ایک چار پائی سے باندھ دیا اور اس کی بیوی کو ایک کمرے میں لے جا کر دو ڈاکوئوں نے اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ ان کے دیگرچھ مسلح ساتھی بچوں اور اس کے شوہر کو زد و کوب کرتے رہے، ڈاکو گھر سے آدھا تولہ سونا اورنقدی دس ہزار روپے بھی لوٹ کر لے گئے، پولیس پر کارروائی میں لیت و لعل کا الزام، اہل علاقہ نےشدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی پنجاب، آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال واقعہ کا فوری نوٹس لیں، پرچہ درج کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔