بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت اوران کی بہن کیخلاف بھی مقدمہ درج کرنے کا حکم، الزام بھی سامنے آگیا

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت اوران کی بہن کیخلاف بھی مقدمہ درج کرنے کا حکم، ...
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت اوران کی بہن کیخلاف بھی مقدمہ درج کرنے کا حکم، الزام بھی سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی سپر سٹار کنگنا رناوت کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ، باندرا کی ایک عدالت نے باندرا پولیس کو کنگنا رناوت اور ان کی بہن رنگولی چنڈل کے خلاف سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے اور بالی وڈ کا منفی تاثر اجاگر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے ۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق کنگنا رناوت اور ان کی بہن رنگولی چنڈل کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے شکایت ڈائریکٹر ساحل سید کی جانب سے دائر کی گئی تھی، میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے درخواست کا جائزہ لیا ہے اور ’بادی النظر میں‘ کنگنا رناوت اور ان کی بہن رنگولی چنڈل نے ’قابلِ سزا‘ جرم کیا ہے ، مجسٹریٹ نے باندرا پولیس کو ہدایت کی کہ وہ کوڈ آف کریمینل پروسیجر کے سیکشن (3) 156 کے تحت ضروری کارروائی کرے ، تمام الزامات کا انحصار الیکٹرانک میڈیا، ٹوئٹر اور فیس بْک پر کیے گئے تبصروں پر ہے اور کسی ماہر کے ذریعے ان کی تحقیق ضروری ہے ۔

مزید :

تفریح -