مولانا فضل الرحمان کی مریم نواز سے ملاقات ، کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے متعلق معاملے پر کیا اتفاق ہواہے ؟ جانئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مریم نوازشریف سے ملاقات کی ہے جس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری سے متعلق معاملاے پر بات چیت کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان اورمریم نوازشریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آئندہ کے لائحہ پر غور کیا گیاہے ، اس بات پر اتفاق کیا گیاہے کہ سندھ حکومت کے لائحہ عمل کے اعلان کا انتظار کیا جائے گا اور پھر اس کے بعد پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔ملاقات میں گزشتہ رات کے جلسے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور کیا گیاہے ۔
یاد رہے کہ آج صبح سندھ پولیس نے مقامی ہوٹل پر چھاپہ مار کر کیپٹن صفدر کو حراست میں لیا تھا جس کے بعد انہیں عزیز بھٹی تھانے منتقل کیا گیا تھا ۔