مریم نواز اچانک پریس کانفرنس چھوڑ کر روانہ ہوگئیں

مریم نواز اچانک پریس کانفرنس چھوڑ کر روانہ ہوگئیں
مریم نواز اچانک پریس کانفرنس چھوڑ کر روانہ ہوگئیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مریم نوازشریف مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس چھوڑکر اچانک کروانہ ہو گئیں اور اس حوالے سے طلال  چوہدری کا کہناہے کہ صورتحال تھوڑی دیر میں واضح ہو جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کو مقامی ہوٹل میں کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے بعد اب ایک اہم پریس کانفرنس کرنا تھی جس کیلئے میڈیا وہاں موجود تھا تاہم وہ پریس کانفرنس چھوڑ کر اچانک محمد زبیر کے ہمراہ وہاں سے نکل گئیں ، بتایا جارہاہے کہ وہ محمد زبیر کے ہمراہ ان کی رہائشگاہ گئیں ہیں ۔نجی ٹی وی سماءنیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ مریم نوازشریف پریس کانفرنس چھوڑ کر اچانک بلاول ہاﺅ س روانہ ہوئیں ہیں تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آ سکی ہے کہ وہ کہاں گئیں ہیں ۔

طلال چوہدری کا اس حوالے سے کہناتھا کہ صورتحال تھوڑی دیر میں واضح ہو جائے گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پریس کانفرنس کو تین بجے تک ملتوی کیا گیاہے ۔دو نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ مریم نوازشریف کو بھی مبینہ طور پر گرفتار کرلیا گیاہے لیکن وہاں پر کوئی پولیس موجود نہیں ہے ۔

یاد رہے کہ آج صبح کیپٹن صفدر کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں چھاپے کے دوران پولیس نے حراست میں لے لیا تھا جس کی اطلاع مریم نواز نے ٹویٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے دی اور کہا کہ کمرے کا دروازہ توڑ کر انہیں گرفتار کیا گیا اور میں بھی اس وقت کمرے میں ہی موجود تھی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -