عمران خان کی مزار قائد پر حاضری کی پرانی ویڈیو وائرل ہونے پر غریدہ فاروقی بھی بول پڑیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان کی مزار قائد پر حاضری اور بد نظمی کی پرانی ویڈیو وائرل ہونے پر سینئر اینکر پرسن غریدہ فاروقی بھی بول پڑیں ۔
اپنی ایک ٹوئیٹ میں غریدہ فاروقی نے لکھا کہ " بہت سےلوگ عمران خان کی اس ویڈیو کا موازنہ کیپٹن صفدر کی نعرے بازی سے کر رہےہیں۔سچ بات کریں، بڑا فرق ہے۔عمران خان نے نہ تو خود نعرےبازی کی نہ کروائی۔لیکن کارکنان کی ہلڑ بازی مجمعے کی مزار کے اندر آمدکو ہم نے 2013میں بھی condemnکیاتھا پروگرامز میں تجزیے میں"۔
بہت سےلوگ عمران خان کی اس ویڈیو کا موازنہ کیپٹن صفدر کی نعرے بازی سے کر رہےہیں۔سچ بات کریں، بڑا فرق ہے۔عمران خان نے نہ تو خود نعرےبازی کی نہ کروائی۔لیکن کارکنان کی ہلڑ بازی مجمعے کی مزار کے اندر آمدکو ہم نے 2013میں بھی condemnکیاتھا پروگرامز میں تجزیے میں۔ pic.twitter.com/dBoEiXmPeY
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) October 19, 2020
یادرہے کہ مزا ر قائد پر نعرہ بازی کے الزام میں کیپٹن (ر) صفدر کو حراست میں لے لیاگیا اور مریم سمیت کئی رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ایسے میں عمران خان کی یہ ماضی کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں شور شرابہ اور دھکم پیل واضح دیکھا جاسکتا ہے ۔
ایک اور صارف نے ٹی وی چینل کا ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ "مزار قائد کا تقدس صرف مادر ملت فاطمہ جناح زندہ باد اور ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے مجروع ہوتا ہے جبکہ ماضی میں عمران خان زندہ باد وعمران خان وزیر اعظم کے نعرے مزار پر تبرک کے طور پر پیش کئیے گئے"۔
مزار قائد کا تقدس صرف مادر ملت فاطمہ جناح زندہ باد اور ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے مجروع ہوتا ہے جبکہ ماضی میں عمران خان زندہ باد وعمران خان وزیر اعظم کے نعرے مزار پر تبرک کے طور پر پیش کئیے گئے pic.twitter.com/oS7p6KcROZ
— Syed Kousar Kazmi (@SyedKousarKazmi) October 19, 2020