محمد زبیر کے گھر پولیس کیا کرنے گئی تھی ؟ چھاپہ نہیں پڑا بلکہ ۔۔ بیٹے نے اصل حقیقت بتا دی 

محمد زبیر کے گھر پولیس کیا کرنے گئی تھی ؟ چھاپہ نہیں پڑا بلکہ ۔۔ بیٹے نے اصل ...
محمد زبیر کے گھر پولیس کیا کرنے گئی تھی ؟ چھاپہ نہیں پڑا بلکہ ۔۔ بیٹے نے اصل حقیقت بتا دی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کچھ دیر قبل دو نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے یہ خبر چلائی گئی کہ مریم نوازشریف کو گرفتار کر لیا گیاہے تاہم اب ن لیگ کے رہنما محمد زبیر کے بیٹے احسن زبیر نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے تردید کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف جونہی مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس چھوڑ کر روانہ ہوئیں تو نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے یہ خبر چلائی گئی کہ مریم نوازشریف کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیاہے جس کی اب ن لیگ سندھ کے ترجمان اور سعید غنی کی جانب سے تردید کر دی گئی ہے ۔

گرفتاری کی خبر سامنے آ نے پر محمد زبیر کے بیٹے احسن زبیر نے بھی اس کی تردید کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ ”ہمارے گھر پر کوئی چھاپہ نہیں پڑا،مریم نواز کی آمد سے پہلے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو گھر بلایا تھا،چھاپے کی اطلاعات غلط ہیں۔“

یاد رہے کہ مریم نوازشریف نے مقامی ہوٹل میں کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملے پر اہم پریس کانفرنس کرنا تھی اور اس کیلئے تمام میڈیا بھی وہاں موجود تھا لیکن وہ اچانک محمد زبیر کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھیں اور پریس کانفرنس چھوڑ کر چلی گئیں ، پریس کانفرنس کو تین بجے تکل ملتوی کر دیا گیاہے ۔ ذرائع کا کہناہے کہ مریم نواز محمد زبیر کے ہمراہ ان کے گھر کیلئے روانہ ہوئیں ہیں ۔

مزید :

قومی -