سندھ پولیس نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر بیان جاری کر دیا 

سندھ پولیس نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر بیان جاری کر دیا 
سندھ پولیس نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر بیان جاری کر دیا 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کو قانون کے مطابق قرار دے دیا ہے ۔

 نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سندھ پولیس کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی ہے۔سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر کے معاملے پر تفتیش غیر جانبدار اور میرٹ پر ہوگی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی میں پولیس نے نجی ہوٹل سے گرفتار کیا۔کیپٹن صفدر پر مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا، ان پر مزار قائد کے تقدس کو پامال کرنے کا الزام ہے۔

کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی اطلاع مریم نوازشریف نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں دی جس میں ان کا کہناتھا کہ پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑ کو انہیں گرفتار کیا ہے اور اس وقت وہ بھی کمرے میں ہی موجود تھیں ۔

مزید :

قومی -