"اپوزیشن اتحاد کی سیٹی گم ہوگئی ہے" صحافی کامران خان کا موقف آگیا

"اپوزیشن اتحاد کی سیٹی گم ہوگئی ہے" صحافی کامران خان کا موقف آگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر کو پولیس نے ہوٹل میں مریم نواز کے کمرے سے لاک توڑ کر گرفتار کرلیا لیکن سندھ حکومت بھی اپنی صفائی دینے میں جت گئی ، اپوزیشن پارٹیز کی طر ف سے باضابطہ اس پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا تاہم سینئر صحافی کامران خان اب اس بارے میں بول پڑے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامران خان نے لکھا کہ " طبل جنگ بج گیا بڑوں لی لڑائی شروع! پہلے تو چھوٹا اندر ہوگیا ہوٹل کا دروازہ توڑ کر کراچی پولیس بلاول کے عزیز ترین مہمان کو اٹھا کر لے گئی اور عزیز بھٹی شہید تھانے میں بند کردیا بڑوں کی لڑائی کے اس پہلے دلخراش وار کے بعد سے اب تک PDM بڑوں کی سیٹی گم ہے کہیں سے کوئی آواز نہیں آئی"۔

اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں محمد زبیر کی ویڈیو  شیئرکرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ " مراد علی شاہ تردید کریں یا سامنے آئیں! افواج پاکستان کے وقار عزت ناموس کی جنگ میں 22 کروڑ پاکستانی اپنی افواج کے سپاہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ قابل فخر آئی ایس آئی اسکے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید تمام سیکٹر کمانڈرز کی پشت پر ہیں کرپشن بمقابلہ پاکستان جنگ میں سب جائز ہے"۔

اس سے پہلے کامران خان کا کہناتھاکہ "قدم بڑھاؤ بلاول بھٹو PDM تمہارے ساتھ ہے تمہار عزیز ترین مہمان عزیز بھٹی تھانے میں بند ہے تم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہو ، ابھی مراد علی شاہ کا استعفی بھجواؤ، سندھ حکومت ختم کرو ،اگر تمہاری مرضی سے صفدر قید ہے تو سب سے PDM کی فاتحہ پڑھوا دو ،فیصلہ کرو"۔

مزید :

قومی -