وزیراعظم 2 ماہ میں مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کردیں گے ،شیخ رشید

 وزیراعظم 2 ماہ میں مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کردیں گے ،شیخ رشید
 وزیراعظم 2 ماہ میں مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کردیں گے ،شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ وزیراعظم 2 ماہ میں مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کردیں گے ،مسئلہ یہ ہے عمران خان کو جو خزانہ ملا وہ مسائل زدہ تھا،عمران خان کی ٹیم کوشش میں ہے مہنگائی کی لعنت سے نجات مل سکے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاکہ جلسوں سے حکومتیں بدلیں توجمہوریت کیخلا ف کسی وقت بھی اکٹھا ہواجاسکتا ہے،ایک ووٹ کا وزیر ہوں ، عمران خان میری بات سنتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مولانا صاحب کہتے ہیں نئے الیکشن کرائیں،بلاول بھٹو کہتے ہیں قومی حکومت بنائیں، مریم صاحبہ کہتی ہیں ساراکچھ ہی سمیٹ دو۔
وزیر ریلوے نے کہاکہ پاکستان کیخلاف انٹرنیشنل دباﺅ کھڑا کیا جارہاہے،ظالموں نے قائداعظم کے مزار کو بھی نہیں بخشا،ان کاایجنڈا ہے مارچ میں عمران خان سینیٹ کے الیکشن نہ جیت سکے،عمران خان کی حکومت سینیٹ میں بھی اکثریت حاصل کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ یہ کوئٹہ کا جلسہ کرلیںپھر ہم بھی کچھ نہ کچھ کریں گے ،اپوزیشن کوکھلا نہیں چھوڑا جا سکتا،یہ قائداعظم کے مزار پر نعرے لگاتے رہے ،قانون حرکت میں آنا چاہئے ان کو سزا ملنی چاہئے۔