کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر پی ڈی ایم رہنماﺅں کا ہنگامی اجلاس جاری
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر پی ڈی ایم نے سخت ردعمل دینے کافیصلہ کیاہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر پی ڈی ایم رہنماﺅں کا ہنگامی اجلاس جاری ہے،اجلاس میں مریم نواز، مولانا فضل الرحمان اورمیاں افتخار حسین شریک ہیں ،دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی اجلاس میں شریک ہیں ۔اجلاس میں کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
پی ڈی ایم قیادت کا موقف ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے ،کیپٹن صفدر کی گرفتاری پی ڈی ایم اتحاد کو کمزور کرنے کی سازش ہے ۔