مصباح الحق کا چیف سلیکٹرشپ سے مستعفی ہونے کا معاملہ، چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بھی واضح موقف دیدیا

مصباح الحق کا چیف سلیکٹرشپ سے مستعفی ہونے کا معاملہ، چیئرمین پی سی بی احسان ...
مصباح الحق کا چیف سلیکٹرشپ سے مستعفی ہونے کا معاملہ، چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بھی واضح موقف دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کیساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ ان پر ورک لوڈ کم کیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق احسان مانی نے نجی خبر رساں ادارے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق کے حوالے سے ہمارے درمیان کوئی تضاد نہیں پایا جاتا، جب مصباح الحق کو ذمہ داریاں دی گئی تھیں تو سوچا یہی گیا تھا کہ ایک ہی شخص کے پاس یہ ذمہ داریاں ہوں تاکہ کوچ اور سلیکٹرز کے درمیان فرق کو کم کیا جا سکے، شروع سے ارادہ تھا کہ ایک سال کے بعد جائزہ لیا جائے گا۔ احسان مانی کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کو بھی اس وقت علم تھا کہ ایک سال کے بعد جائزہ لیا جائے گا اور اگر ورک لوڈ زیادہ ہوا تو اس ورک لوڈ کو کم کیا جائے گا، اب بھی سب ورک لوڈ کم ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔
واضح رہے کہ مصباح الحق نے چند روز قبل چیف سلیکٹرشپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور اب صرف بطور ہیڈ کوچ ہی کام کریں گے جبکہ بطور چیف سلیکٹر وہ 30 نومبر تک کام کریں گے جس دوران زمبابوے اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان بھی کیا جائے گا، نئے چیف سلیکٹر کا انتخاب پی سی بی کرے گا جو یکم دسمبر سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ 

مزید :

کھیل -