”پی ایس ایل کا فنانشل ماڈل پی سی بی کے حق میں تھا“ احسان مانی نے بالآخر تسلیم کر لیا، فرنچائزز کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی

”پی ایس ایل کا فنانشل ماڈل پی سی بی کے حق میں تھا“ احسان مانی نے بالآخر تسلیم ...
”پی ایس ایل کا فنانشل ماڈل پی سی بی کے حق میں تھا“ احسان مانی نے بالآخر تسلیم کر لیا، فرنچائزز کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فنانشل ماڈل پی سی بی کے حق میں تھا اور اب فرنچائزز کو ہر ممکن حد تک سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے بارے میں کہا کہ پی ایس ایل ہماری ایک خاص پراپرٹی ہے، پاکستان اور عوام کیلئے یہ برانڈ بہت ضروری ہے، ایسے اختلافات کبھی نہیں چاہیں گے کہ اس کو نقصان پہنچے، پی ایس ایل اور پی سی بی نے جس معاہدے پر دستخط کئے ہوئے ہیں، وہ بہت زیادہ پی سی بی کے حق میں ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا یہاں اگر تھوڑا سا بھی کچھ تبدیل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو انکوائریز شروع ہو جاتی ہیں، آڈٹ ہونے لگ جاتا ہے، ہم جس حد تک پی ایس ایل فرنچائزز کو اکاموڈیٹ کر سکے، کریں گے کیونکہ ہم نے اسے نئی بلندیوں پر لے کر جانا ہے، اس سے پاکستان کرکٹ کا ہی فائدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری امید ہے آئندہ ماہ ایسا کچھ پیش کریں گے جس سے پی ایس ایل تگڑی ہو گی، ہم نے پی ایس ایل کو نمبر ون لیگ بنانا ہے، بھارت نے اپنی لیگ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کرائی ہے کیونکہ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں جبکہ ہمارے ہاں حالات بہتر ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اوسط 500، 600 کیسز سامنے آ رہے ہیں اور ہماری حکومت نے اس حوالے سے بڑی محنت کی جس پر ان کی تعریف کرنی چاہیے، ڈبلیو ایچ او نے بھی پاکستان کی تعریف کی ہے، موجودہ حالات میں بڑی تسلی اور اعتماد ہے کہ ہم پی ایس ایل کا اگلا ایڈیشن یہاں کرا سکیں گے۔

مزید :

کھیل -