آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوئٹزر لینڈ کے سفیر کی ملاقات 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوئٹزر لینڈ کے سفیر کی ملاقات 
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوئٹزر لینڈ کے سفیر کی ملاقات 

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوئزرلینڈ کے سفیر نے ملاقات کی ہے، سوئزرلینڈ کے سفیر نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ بین کٹ ڈی سیر جیٹ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحا ل پر غور کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے سفیر نے دونوں ممالک کے تعلقات کو سراہا ،سوئس سفیر نے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا۔ بین کٹ ڈی سیر جیٹ نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ 

مزید :

قومی -