نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے اچھی خبر

نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے اچھی خبر
نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے اچھی خبر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سکولوں میں ریگولر ٹیچرز کی بجائے سکو ل ٹیچرز انٹرن بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔نجی نیوز چینل سٹی 42کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن نے محکمہ خزانہ کو ایک سمری ارسال کی ہے کہ سکولوں میں انٹرن ٹیچرز بھرتی کرنے کے لئے فنڈز مہیا کئے جائیں۔محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ہزاروں کی تعداد میں کنٹریکٹ پر انٹرن ٹیچرز بھرتی کرنے کا پلان تیار کیا ہے اور اس حوالے سے سمری ارسال کر دی گئی ہے۔محکمہ سکولز چھ ماہ کے لیے سکو ل انٹرن بھرتی کرے گا اور چھٹیوں میں ان ٹیچرز کو فارغ کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ نے پنشن کے بچت کرنے کیلئے یہ پروگرام بنایا ہے۔

مزید :

قومی -