کیپٹن صفدر کو رہا کردیا گیا

کیپٹن صفدر کو رہا کردیا گیا
کیپٹن صفدر کو رہا کردیا گیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کی سٹی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کر لی تھی۔ ضمناتی مچلکے جمع کرانے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق کراچی سٹی کورٹ کی جانب سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکلا کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا جسے نقد جمع کرایا گیا۔ کیپٹن صفدر کی رہائی سے قبل عدالت میں (ن) لیگ اور پی ٹی آئی وکلا کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر مجسٹریٹ نے وکلا کو چیمبر میں طلب کر لیا تھا۔

مزید :

قومی -