اگر سندھ حکومت نے کیپٹن صفدر کو گرفتار نہیں کیا تو پھر عدالت میں ضمانت کی مخالفت کیوں کی؟

اگر سندھ حکومت نے کیپٹن صفدر کو گرفتار نہیں کیا تو پھر عدالت میں ضمانت کی ...
اگر سندھ حکومت نے کیپٹن صفدر کو گرفتار نہیں کیا تو پھر عدالت میں ضمانت کی مخالفت کیوں کی؟
سورس: Video Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر اعوان کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ ن لیگی وکلا نے ضمانت کے حق میں دلائل دیے جبکہ سندھ کے حکومتی نمائندے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت میں ان کی ضمانت کی مخالفت کی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا اور الزامات لگائے گئے لیکن جب بات عدالت میں ضمانت کی آئی تو سندھ حکومت نے اس کی "ڈٹ" کر مخالفت کی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی وزیر میمن کی عدالت میں جب ن لیگ کے وکلا کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت کے حق میں دلائل دے رہے تھے تو  سندھ حکومت کی نمائندگی کرنے والے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل  نے کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت کی مخالفت کی۔ تاہم عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض انہیں ضمانت پر رہا کردیا۔