سکول پرنسپل کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئیں

سکول پرنسپل کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئیں
سکول پرنسپل کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس کے وارجاری، کریسنٹ ماڈل سکول کی پرنسپل صوبیہ لودھی جان کی بازی ہار گئیں۔ اس سے قبل کریسنٹ ماڈل سکول میں کورونا کیسز سامنے آنے سے پرنسپل صوبیہ لودھی موذی وائرس کا شکار ہو گئیں تھیں۔ شہر میں کورونا کے 45 نئے کیس سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 51 ہزار 39 ہو گئی ہے۔
ہیڈ مسٹریس صوفیہ قادر نے بھی طبیعت ناساز ہونے پر سکول سے چھٹی لے لی تھی، ذرائع کے مطابق سکول کے مزید سٹاف میں بھی کورونا کی علامات سامنے آئی ہیں۔ سی ای او ایجوکیشن کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے کریسنٹ ماڈل سکول میں تاحال کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں کیا گیا۔