کیپٹن صفدر کے خلاف پرچہ کس طرح کٹوایا گیا؟ تھانے کی ویڈیو سامنے آگئی

کیپٹن صفدر کے خلاف پرچہ کس طرح کٹوایا گیا؟ تھانے کی ویڈیو سامنے آگئی
کیپٹن صفدر کے خلاف پرچہ کس طرح کٹوایا گیا؟ تھانے کی ویڈیو سامنے آگئی
سورس: Video Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف شہر قائد میں مزار قائد کی توہین کا مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد وہ گرفتار اور رہا ہوئے لیکن اب اس وقت کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جب ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا جارہا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنما حلیم عادل شیخ خود تھانے میں موجود ہیں اور ایس ایچ او پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ پرچہ کاٹے۔ ایس ایچ او کی جانب سے بار بار بولنے کی کوشش کی گئی لیکن انہیں بولنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا اور پی ٹی آئی رہنما اپنی سناتے رہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حلیم عادل شیخ انتہائی جذباتی انداز میں ایس ایچ او کو پرچہ کاٹنے کا کہہ رہے ہیں اور ساتھ مظاہرہ کرنے اور پولیس کے خلاف کارروائی کی بھی دھمکی دے رہے ہیں۔

ایس ایچ او نے حلیم عادل شیخ سے کہا کہ آپ نے درخواست دے دی ہے، اگر مقدمہ بنتا ہوا تو ایف آئی آر کاٹ دی جائے گی لیکن پی ٹی آئی رہنماؤں نے ان کی ایک نہ چلنے دی۔

صحافی اظہر جاوید نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مقدمہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے دباؤ پر درج کیا گیا۔ اس کا واضح ثبوت یہ ویڈیو ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے تھانہ میں انسپکٹر کو مجبور کیا جارہا ہے۔ سیاسی بنیادوں پر مقدمہ  اشتہاری کی مدعیت میں درج کروایا گیا۔