صبح گرفتاری ہوئی اور شام کوضمانت،مجھے توسب ڈرامہ لگتا ہے:وفاقی وزیرعلی زیدی

صبح گرفتاری ہوئی اور شام کوضمانت،مجھے توسب ڈرامہ لگتا ہے:وفاقی وزیرعلی زیدی
صبح گرفتاری ہوئی اور شام کوضمانت،مجھے توسب ڈرامہ لگتا ہے:وفاقی وزیرعلی زیدی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ کیپٹن صفدرکی صبح گرفتاری ہوئی اور شام کو ضمانت بھی ہوگئی ،مجھے تو سب ڈرامہ لگتا ہے۔مقدمے میں200لو نامزد ہیں ان میں سے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔مریم اور کیپٹن صفدر نے پیپلزپارٹی جوائن کر لی ہے۔ 

وفاقی وزیرعلی زیدی نے نجی چینل سماءنیوزکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایف آئی آر درج کروانے کا مطالبہ ضرور کیا تھا لیکن ہم نہیں کٹوائی، کیپٹن صفدر کے خلاف ایف آئی آر آئی جی سندھ نے درج کی۔ میں تو کل تھانے گیا تھا وہاں جاکر صرف اتنا کہا کہ اگر مقدمہ درج کر لیا ہے تو پھر کارروائی بھی کرو۔ ان کا کہنا تھا کہ صبح گرفتاری ہوئی شام کو ضمانت بھی ہوگئی مجھے تو یہ سب ایک ڈرامہ لگتا ہے۔ ایف آئی آر میں200لوگ نامز د ہیں لیکن ان میں سے اور کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا، دروازہ توڑ کر داخل ہونے والے اہلکاروں کے خلاف سندھ حکومت کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ مزار قائد پر کسی کو سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں دے سکتے، مزار قائد پر ہلڑ بازی ناقابل برداشت ہے۔ 

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم تھوڑے دنوں میں تھک کرگھر چلی جائے گی،منی ٹریل نہ پیش کر سکے تو ملک سر پر اٹھا لیا، بانی متحدہ اور نوازشریف میں کوئی فرق نہیں۔ ان لوگوں نے ماڈل ٹاﺅن میں معصوم بچوں اور عورتوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔

مزید :

قومی -