" کشمیر پر کوئی ایسا ایشو ضرور ہے جو اٹکا ہوا ہے" ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپوزیشن کے سقوطِ کشمیر کے الزام پر پریشان کن بات کہہ دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ کشمیر پر کوئی ایسا ایشو ضرور ہے جو اٹکا ہوا ہے۔
نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی ساری تقریر کشمیر کے ایشو پر تھی، کیوں بار بار سقوطِ کشمیر، سقوطِ کشمیر کہا جارہا ہے، کشمیر پر کوئی ایسا ایشو ہے جو اٹکا ہے۔
ڈاکٹر شاہد مسعود نے سوال اٹھایا کہ ایسی کون سی بات ہے جس کے اوپر اہم شخصیات بھی انہیں قائل کرنے میں ناکام ہورہی ہیں؟ کشمیر میں ایسا کیا معاملہ ہوا ہے؟
انہوں نے کہا کہ جتنے بھی دفاعی تجزیہ کار ہیں وہ ٹی وی پر جو کچھ بھی کہہ رہے ہوں لیکن مجھے ذاتی طور پر کہتے ہیں کہ کشمیر میں کوئی گڑ بڑ ہے، کوئی بات تو ایسی ہے جو کھٹک رہی ہے۔