253 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا ہنگامہ، شہباز گل نے ایسی بات بتادی کہ یقین نہ آئے

253 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا ہنگامہ، شہباز گل نے ایسی بات بتادی کہ یقین نہ ...
253 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا ہنگامہ، شہباز گل نے ایسی بات بتادی کہ یقین نہ آئے
کیپشن:    سورس:   Facebook

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا بلکہ یہ وہ ادویات ہیں جن کی قیمت پہلی بار مقرر کی گئی ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے اس ٹویٹ جس میں انہوں نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی بات کہی تھی، کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ غریدہ فاروقی جھوٹ بول رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایسی 253 ادویات ہیں جن کی قیمت پہلی بار طے ہوئی اضافے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔مثال کے طور پر TPA جو بلڈ کلاٹ کی دوائی ہے پاکستان میں میسر نہیں تھی۔ اب ہو گی۔ یہ تمام نئی دوائیاں ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں غریدہ فاروقی کیلئے "نوٹ" لکھتے ہوئے کہا " اس ٹویٹ میں ہراسگی کا کوئی لفظ نہیں۔ براہ مہربانی جھوٹی خبریں مت دیں۔"

خیال رہے کہ غریدہ فاروقی نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ " ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا، 253ادویات کی قیمتوں میں مزید 25-30فیصد اضافہ، اس ملک میں کس کس چیز کو روئیں ۔۔۔ ابھی دو دن پہلے وزیراعظم نے کہا مہنگائی ختم کرینگے۔"

مزید :

قومی -