اپوزیشن اداروں کے خلاف بیانیہ کیوں تیار کر رہی ہے؟ فیصل واوڈا کا بڑا دعویٰ

اپوزیشن اداروں کے خلاف بیانیہ کیوں تیار کر رہی ہے؟ فیصل واوڈا کا بڑا دعویٰ
اپوزیشن اداروں کے خلاف بیانیہ کیوں تیار کر رہی ہے؟ فیصل واوڈا کا بڑا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اداروں کے خلاف بیانیہ تیار کر رہی ہے جس کا مقصد "بیٹی" کو باہر لے کر جانا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اپوزیشن کی گیم بلیک اینڈ وائٹ کی طرح صاف نظر آرہی ہے۔ اس وقت اداروں کے خلاف بیانیہ تیار کیا جارہا ہے، یہ گیم اس لیے کی جارہی ہے تاکہ بیٹی کو چھڑا کر یہاں سے باہر لے جایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر)صفدر کو سندھ پولیس نے گرفتار کیا، سندھ کا وزیر کہہ رہا ہے کہ گرفتاری غلط تھی، سندھ پولیس نے گرفتاری کی اور صوبائی وزیرمذمت کر رہا ہے، پراسیکیوٹر نے ضمانت کی مخالفت کی اورسندھ حکومت مذمت کررہی ہے، سندھ پولیس نے گرفتاری کی ہے تو اس کا جواب سندھ رینجرزکیسے دے۔

مزید :

قومی -