رحمان ملک کی قوم کو میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے قوم کو دلی مبارکباد دی ہے۔
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سابق وزیرِداخلہ و چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے پوری قوم اور مسلم اُمّہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے آقائے دو جہاں حضرت محمد ﷺ کو پورے عالمین کیلئے رحمت بنا کر بھیجا،ہمیں اپنے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات و سنت کی پیروی کرکے ہی ہم دونوں جہانوں میں سرخرو ہونگے، نبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ ہمارے لئے مشعل راہ و نجات ہے۔
سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ہم سب پاکستان کی سلامتی و کشمیر کی آزادی کیلئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ دُعا کریں کہ یہ ماہ مبارک پاکستان کے لیے باعث رحمت و برکت ثابت ہو۔