کترینہ کیف سے شادی کی خبروں پر بالآخر وکی کوشل نے تمام تفصیلات شیئرکردیں
ممبئی (ویب ڈیسک) اداکارہ کترینہ کیف سے شادی کی خبروں پر بالآخر وکی کوشل نے تمام تفصیلات بتادی ہیں۔گزشتہ کئی دنوں سے بالی ووڈ میں یہ خبریں عام تھیں کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف نے خفیہ منگنی بھی کرلی ہے جس میں صرف قریبی دوست شریک تھے اور اب دونوں اداکار شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
View this post on Instagram
وکی کوشل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کترینہ سے منگنی کی خبر آپ کے دوستوں نے پھیلائی تاہم میں بہت جلد منگنی کروں گا لیکن صحیح وقت آنے پر اور وہ وقت جلدی آئے گا۔
View this post on Instagram
اس سے قبل بالی ووڈ کی خوب صورت اداکارہ کترینہ کیف نے ساحل سمندر پر بنی اپنی تصاویر شیئر کردی ہیں۔واضح رہے کہ کترینہ کیف کی نئی فلم سوریا ونشی 5 نومبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے، جس میں ان کے ساتھ اکشے کمار بطور ہیرو کے طور پر نظر آئیں گے جبکہ رنویر سنگھ اور اجے دیوگن بھی فلم میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھائیں گے۔