کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28ہزار 300 ہو گئی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مہلک کورونا وائرس سے پاکستان میں مجموعی تعداد 28 ہزار 300 ہو گئی ، پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد12لاکھ 65 ہزار650 ہو گئی ہے ،ملک بھر میں 25 ہزار640 ایکٹو کیسز ہیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ کورونا سے متاثر سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں چار لاکھ 66 ہزار154افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، سات ہزار533افراد جاں بحق ہوئے ، صوبے میں 12ہزار86ایکٹو کیسز ہیں ۔
پنجاب میں کورونا سے چار لاکھ 38ہزار 133افراد متاثر ہوئے ، 12ہزار861 جاں بحق ہوئے جبکہ نو ہزار262اب بھی زیر علاج ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 76ہزار950 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، پانچ ہزار689 افراد جاں بحق ہوئے ، تین ہزار76 ایکٹو کیسز ہیں ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ چھ ہزار 504افراد میں کورونا پایا گیا ، 937جاں بحق ہوئے جبکہ 889کیسز اب بھی موجو دہیں ۔
گلگت بلتستان میں دس ہزار 370 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ، 186 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 174 زیر علاج ہیں ۔
بلوچستان میں 33 ہزار 133 فراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 354 کا انتقال ہوا جبکہ 101 ایکٹو کیسز ہیں ۔ اآزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 406 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ۔ 740 افراد جاں بحق ہوئے ، 152 اب بھی علاج کرا رہے ہیں ۔