بھائی کے غیرلڑکی سے مراسم پر بہن ونی، باپ کی دہائیاں، تین بھائیوں سمیت 7 افراد پکڑے گئے

بھائی کے غیرلڑکی سے مراسم پر بہن ونی، باپ کی دہائیاں، تین بھائیوں سمیت 7 ...
بھائی کے غیرلڑکی سے مراسم پر بہن ونی، باپ کی دہائیاں، تین بھائیوں سمیت 7 افراد پکڑے گئے

  

 راولپنڈی (ویب ڈیسک) تھانہ رتہ امرال میں پولیس نے 13 سالہ لڑکی کو ونی کرنےکے الزام میں دو خواتین سمیت سات  افراد کو گرفتار کرلیاہے جبکہ متاثرہ لڑکی کو بازیاب کرالیا گیا۔پکڑے گئے ملزمان میں لڑکی کے تین بھائی بھی شامل ہیں۔  

ایکسپریس نیوز کے مطابق   لڑکی کی والدہ نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ میرے بیٹے شاکر کے ایک لڑکی سے مراسم تھے، جس پر جرگے میں میری 13 سالہ بیٹی کو ونی کرنے کا فیصلہ ہوا۔خاتون نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ جرگے کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے لیےتینوں بیٹوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی ہی بہن کو ونی کے لیے اغوا کیا اور مجھ پر بھی تشدد کیا۔

خاتون کی درخواست پر ایس ایچ او رتہ امرال اور ان کی ٹیم نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ونی کی گئی لڑکی کو بازیاب کروا لیا، گرفتار ملزمان میں مدعیہ کے بیٹے شاکر، سیف اور سلیمان، لڑکی سے شادی کا خواہشمند جعفر اس کی خالہ شریفاں، بھابھی طاہرہ اورجرگے کا ایک رکن ارسلان شامل ہے۔

سی پی او محمد احسن یونس نے فوری کارروائی کرنے پر ایس پی راول اور رتہ امرال پولیس ٹیم کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ ونی (بدل) جیسا قبیح فعل خلاف قانون ہے جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا، خواتین اور بچیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -