امریکہ کا روس میں افغانستان کی صورتحال پر ہونے والے مذاکرات میں شرکت سے انکار
واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکہ نے روس میں افغانستان کی صورتحال پر ہونے والے مذاکرات میں شرکت سے انکار کر دیا، امریکہ کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نےکہا کہ امریکہ ماسکو میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت نہیں کرے گا۔
ترجمان امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم ابھی مذاکرات میں حصہ لینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں ۔
واضح رہے کہ افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے ماسکو میں ہونے والے مذاکرات میں امریکہ ، چین ، پاکستان اور روس نے شرکت کرنا تھی ۔