وہ پاکستانی سیاستدان جس نے مہنگائی کیخلاف احتجاجاً پیٹ پر پتھر باندھ لیا

وہ پاکستانی سیاستدان جس نے مہنگائی کیخلاف احتجاجاً پیٹ پر پتھر باندھ لیا
وہ پاکستانی سیاستدان جس نے مہنگائی کیخلاف احتجاجاً پیٹ پر پتھر باندھ لیا

  

پشاور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی اختیار ولی مہنگائی کے خلاف احتجاجاً پیٹ پر پتھر باندھ کر خیبرپختونخوا اسمبلی پہنچ گئے۔

جیو نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد نے پلے کارڈ اٹھا کر اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج شروع کیا تو اپوزیشن پارٹیوں کے دیگر ارکان نے بھی احتجاج میں ان کا ساتھ دیا۔ ارکان نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ 

اس دوران مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی اختیار ولی احتجاجاً پیٹ پر پتھر باندھ کر اسمبلی آئے اور کہا کہ حکمرانوں کو غریبوں کی بھوک کا احساس نہیں۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -