تھیٹر کیلئےاطالوی طائفے کیساتھ سعودی عرب جانیوالے تین نوجوانوں کی موت، انتہائی افسوسناک خبرآگئی
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے صحرا میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں تین اطالوی نوجوان ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں گاڑی کاٹ کر نکالی گئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ خوفناک حادثہ سعودی عرب کے صحرائی مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث کار قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جاگری ۔اطالوی وزارت خارجہ نے اپنے ایک حالیہ ایک بیان میں حادثے میں تین اطالوی باشندوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔مرنے والے تینوں اطالوی نوجوان رقاص تھے جو ایک تھیٹر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے سعودی عرب آنے والے اطالوی طائفے کا حصہ تھے۔
حادثے ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی عمر تیس سال سے کم تھیں، ان کی شناخت انتینو، جیمپیرو اور نکولس کے نام سے ہوئی ہے۔ابتدائی اطلاعا ت میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کو چھٹی تھی اور انہوں نے صحرا میں سیر وتفریح کا پروگرام بنایا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر ان کا گاڑیاں ایک کھائی میں جا گریں اور گر کر الٹ گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں مزید تین اطالوی باشندے بھی متاثر ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے تاہم باقی دو افراد محفوظ رہے۔